Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماں نے کراچی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کردیا

گورنر سندھ کو قانونی طور پر سیاسی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دوررکھنا چاہیئے، ڈاکٹر عارف علوی ، عمران اسماعیل، نجیب ہارون

بدھ 21 جون 2017 23:09

تحریک انصاف کے رہنماں نے کراچی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) تحریک انصاف کے رہنماں نے کراچی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کردیا ہے اورکہا ہے کہ گورنر سندھ کو قانونی طور پر سیاسی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دوررکھنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹرعارف علوی دیگرنے پی ایس 114کے لئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار انجینئر نجیب ہارون کی رہائشگاہ واقع ڈیفنس میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل،انجینئر نجیب ہارون، فیصل واڈا،اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، ثمر علی خان،سیکریٹری اطلاعات سندھ الیاس شیخ، سردارعبد العزیز، جمال صدیقی ،دوا خان صابر، غزالہ سیفی، شاہین شیخ، قادری بھائی، سبحان ساحل، سیف الرحمان خان، آفتاب جہانگیر،صائمہ ندیم، ارم بٹ،زرقہ ناز،شہناز مروت، طاہر ملک اور دیگر رہنماں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ پی ایس 114 میں نوگوایریاز کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کی حکومت قراردے رہاہوں کراچی سے نوگوایریاز ختم ہوچکے تھے لیکن ضمنی انتخاب کیلئے حکومتی مشنری کے طاقت پر دوبارہ نوگوایریا قائم کئے گئے انجینئر نجیب ہارون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ کراچی کے ضمنی انتخاب کو رول ماڈل بنایاجائے فوج۔

رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں الیکشن کرائی جائے۔پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر بھی فوج اور رینجرز کو تعینات کیاجائے نجیب ہارون نے کہاکہ پری پول رگینگ کو روکنے کیلئے پی ایس 114 میں ترقیاتی کام روکے جائے۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے اس علاقے کو نو گوایریا بنایاہوا ہے۔تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر 21سال پہلے تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوا تھا۔

اس ملک کو کرپشن ، فرقہ واریت اور لسانیت کی دیمک نے چاٹ لیا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اس فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے کراچی کے شہری تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہوجائیں۔ پی ایس114کے عوام الیکشن کے دن کرپٹ ، بھتہ خوروں، غنڈوں ، بدمعاشوں اور منشیات فروشوں سے جان چھڑانے کے لئے تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر شہر کی ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر میں شامل ہوجائیں۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ بد قسمتی کے ساتھ یہ بات کرنی پڑرہی ہے کہ مسلم لیگ ن نے قانون کا کبھی احترام نہیں کیا۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ پی ایس 114 پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار نجیب ہارون کے جیتیں گے۔کراچی۔تحریک انصاف اس حلقے میں جس طرح محنت کررہی ہے اس سے مجھے امید ہے کہ ہمیں کامیابی ملے گی۔کراچی: پی ایس 114کے ضمنی انتخاب میں شکست پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کا مقدر بن چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں میں رہنے والے کرپٹ رہنما آج چنیسر گوٹھ سے نکل کر ڈیفنس کے بنگلوں تک پہنچ گئے۔انجینئر نجیب ہارون نے کہاکہ تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ایس 114کے ضمنی انتخاب میں شکست پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کا مقدر بن چکی ہے۔ کراچی سے لے کر اوباڑو تک پورا صوبہ سندھ مسائلستان بنا ہوا ہے۔

ان مسائل کی ذمہ دار یہ دونوں سیاسی جماعتیں ہیں جنہوں نے اپنے مفادات کو ترجیح دے کر عوامی وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔ جن کے پاس مہران اور آلٹو نہیں تھی آج وہ لینڈ کروزر اور پراڈومیں گھوم رہے ہیں۔ کچی آبادیوں میں رہنے والے کرپٹ رہنما آج چنیسر گوٹھ سے نکل کر ڈیفنس کے بنگلوں تک پہنچ گئے۔ ان کے منہ سے غریب عوام کے حقوق کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات