نوشہرہ ، مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوںکے جعلی مشروبات بنانے کا کارخانہ سیل

کروڑوں روپوںمالیت کا مختلف جعلی سامان ،مشروبات،ملٹی نیشنل برانڈ پیکنگ،بوتلیں،مشینری ا ور دیگر سامان برآمد

بدھ 21 جون 2017 23:05

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء)نوشہرہ کے علاقے پبی میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوںکے جعلی مشروبات بنانے کا کارخانہ سیل۔ کروڑوں روپوںمالیت کا مختلف جعلی سامان ،مشروبات ۔ملٹی نیشنل برانڈ پیکنگ،بوتلیں،مشینری ا ور دیگر سامان برآمد۔ملزمان گرفتار پولیس کا انٹیلی جنس بنیاد پر تیز تر کاروائی ۔ماہ صیام کے دوران سپلائی ہونے والے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل ۔

کروڑوں روپوں مالیت کے جعلی مختلف مشروبات کی بوتلیں ،مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈ لیبل ، پیکنگ کی مشینری اور سامان برآمد ۔ملزمان پابند سلاسل تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کو باوثوق زرائع سے خفیہ اطلاع ملی کہ ماہ صیام میں کچھ درندہ صفت انسان بنی نوع انسانیت کے صحت سے کھیلتے ہوئے جعلی مشروبات بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ایکشن لیتے ہوئے فوراDSP پبی سرکل لقمان خان ،SHO تھانہ پبی انسپکٹر فضل شیر خان ،پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیکر جلد سے جلد حقائق کو منظر عام پر لانے اور ملزمان کی گرفتار ی یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا ۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے مختلف اطراف پولیس ناکہ بندیاں الرٹ اور علاقے میں انٹیلی جنس پولیس کو فعال بناتے ہوئے ایک مستند اطلاع پر پبی کے رہائشی علاقے امان کوٹ میں تیز ترین چھاپہ مار کاروائی میںمشروبات بنانے والی ایک کارخانے پرچھاپہ لگایا۔جس میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی مشروبات کی کروڑوں روپوں مالیت کا مال برآمد۔مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈ مارک ،پیکنگ کا سامان تحویل میں لیا گیا۔

دو ملزمان (01 )ملک واجد ولد محمدعلی سکنہ بالا مانڑے سوڑیزئی پشاور ۔CNIC نمبر 17301-0297880-7 سلیم ولد مرسلین سکنہ بالا مانڑے سوڑیزئی پشاور ۔CNIC۔Nil ۔موبائل نمبر۔0316-0902323 جبکہ کارخانے کا مالک محمد اللہ عرف سیٹھ ولدعبدالاکبر سکنہ امان کوٹ پبیفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جس کی گرفتاری کے لیے جا بجا چھاپے لگائے جا رہے ہے۔انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان سفاک ملزمان کے خلاف تھانہ پبی میںمقدمہ علت نمبر- -393 مورخہ - 20-06-2017 - جرم420/468/471/6/23/FSCO کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

عوام الناس کی کثیر تعداد نے پبی سرکل پولیس کی عوام کی جان و صحت کی حفاظت کی خاطر کیئے جانے والے اقدامات اور ماہ صیام جیسے مقدس مہینے میں بھی چند روپوں کے لالچ کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان درندہ صفت عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے اوربروقت تیز ترین کاروائی پر انتہائی جوش وجزبے سے نوشہرہ پولیس کی کاروائی کو سراہا ۔اور پولیس کیساتھ ہر قدم پر آپنے تعاون کا برملا اظہار کیا ۔

ضلعی پولیس سربراہ نے پبی سرکل پولیس کیکاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں پولیس عوامی تعاون کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتی ہے۔پولیس اور عوام الناس مل کر ہی ایک اچھے اور فلاحی معاشرے کی بنیادی اکائی بنا سکتے ہیں۔نوشہرہ پولیس کا سماج دشمن تمام عناصرکے خلاف ایکشن روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا۔عوامی تعاون کی بدولت ہی بہت جلد انشاء اللہ ضلع نوشہرہ کو ایک رول ماڈل کرائم فری ضلع بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گے۔ضلعی امن وآشتی کی فضا برقرآر رکھنے کے واسطے تمام وسائل بروکار لائینگے۔