نوشہرہ،پولیس کی بروقت کاروائی

لاکھوں روپوں کی مگس شہد کی مکھیوںکی پیٹیاںچوری کرنے والا3 رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار،چوری شدہ مال ،گاڑی قبضہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

بدھ 21 جون 2017 23:05

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) نوشہرہ اضاخیل پولیس کی بروقت کاروائی۔لاکھوں روپوں کی مگس شہد کی مکھیوںکی پیٹیاںچوری کرنے والا03 رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار۔چوری شدہ مال ،گاڑی قبضہ پولیس میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق مورخہ20-06-2017 کو مسمی گل خان ولد نیاز محمدسکنہ پیر پیائی نے تھانہ اضاخیل کو اطلاع دی کہ میری شہد کی 50 پیٹیاںکوئی نہ معلوم چورچوری کر کے لے گئے ہیں۔

جس پر فوری طور پر DSP پبی سرکل لقمان خان کی سرکردگی میں نفری پولیس کو الرٹ کیا گیا۔بمقام بکرا منڈیSHO اضاخیل سلیم خان ،SI شاکر حسین بمعہ نفری موجود تھے کہ جانب پشاور ڈاٹسن نمبرC/5478 دیر، شہد کی مکھیوں کی پیٹیوں سے لدا ہوا آ رہا تھا۔شک پڑنے پر روکا گیا۔بابت شہدپیٹیوں کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

(جاری ہے)

ملزمان (01 )احمد شیرولد سیدولی خان ساکن سمندر گڑھی خدریزی پبی (02 )محمد حسن ولد فقیر محمد خان ساکنان افغانستان حال پبی(03 )یاسین ولد حاجی زر محمدساکن افغانستان گوگا کیمپ بونیرکو حراست میں لیا گیا ۔

مالک شہد مکھی تھانہ آکرآپنی پیٹیوںکوپہچان گیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 257 مورخہ 20-06-2017 جرم 379/PPCدرج کیا گیا ۔ملزمان نے سرسری تفتیش پر بتایا کہ آج عید کی آمد ہے ۔اور بے خرچ تھے۔ہم نے کہا عید سے قبل ہی عید منائے گے۔

متعلقہ عنوان :