خانیوال، نیسلے ملک پیک کمپنی نے بوگس میڈیکل بل دینے پر فراڈ میں ملوث19ورکروں سے جواب طلب کرلیا

بدھ 21 جون 2017 23:05

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) نیسلے ملک پیک کمپنی نے بوگس میڈیکل بل دینے پر 19ورکروں کو نوٹس جاری کر دیئے ،کمپنی نے 12جون کو جاری کیے گئے نوٹسز میں فراڈ کے مرتکب ورکروں سے جواب طلب کر لیا تفصیل کے مطابق دودھ پیک کرنے والی ایک معروف کمپنی نیسلے ملک پیک کے ورکروں نے کمپنی کی جانب سے صحت کی سہولیات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ان تاریخوں کے میڈیکل بل کلیم کیے جن دنوں میں وہ کمپنی میں باقاعدہ ڈیوٹی کر رہے تھے یہ بوگس میڈیکل بل ملک سرجیکل ہسپتال اینڈ میٹرنری ہوم کے بنے ہوئے تھے تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مختلف پرائیویٹ ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر بنائے گئے یہ بل بوگس ہیں چونکہ انہیں تاریخوں میں یہ 19ورکرز جن میں عرفان، امجد ،و دیگر شامل ہیں کے مکمل ڈیوٹی کرنے کے شواہد موجود ہیں ذرائع کے مطابق خانیوال کے بعض پرائیویٹ ڈاکٹر ان میڈیکل بلوں کو14فی صد رقم کے عوض بنا کر دیتے ہیں جنہیں ورکرز اپنی کمپنیوں کو کلیم کر کے ہیلتھ سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھا نے کی کوشش کرتے ہیں اس سلسلہ میں نیسلے کمپنی کی میڈیا کو آرڈینٹرذارا بشارت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے 19ورکروں کو جاری نوٹسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے بعد حتمی انکوائری مکمل ہو جائے گی جس کی روشنی میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشد ملک نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان بوگس میڈیکل بلوں کے بارے میں نہیں جانتے اور نہ ہی انہوں نے بنائے ہیں جبکہ ملک پیک کمپنی کو ڈیل کرنے والی انشورنس کمپنی ایلائنس ای ایف یو ہیلتھ انشورنس ڈاکٹر فائق نے بتایا کہ ہم اس طرح کے کیسسز اپنے ساتھ کام کرنے والی کمپنی کو آگاہ کر دیتے ہیں معاملے کی تحقیقات کرنا اب ان کا کام ہے یاد رہے کہ نیسلے کمپنی کے ورکروں کو جاری نوٹسسز میں تین دن کے اندر اندر جواب داخل کرنے کا کہا گیا تھا تاہم بعض ورکروں نے ان نوٹسسز کے خلاف این آئی آر سی ملتان بنچ سے بھی رجوع کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :