Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبائی سیکرٹری فراست اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحوم ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھے، محنت اور دیانتداری کیساتھ فرائض سرانجام دیئے،شہباز شریف

بدھ 21 جون 2017 23:05

وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبائی سیکرٹری فراست اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی سیکرٹری عملدرآمد و کوآرڈینیشن فراست اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم فراست اقبال ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھے اور انہوں نے محنت اور دیانتداری کے ساتھ سرکاری فرائض سرانجام دیئے، وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات