Live Updates

کراچی:گورنر ہائوس کو پی ایس 114کا انتخابی دفتر بنالیا گیا ہے،حلیم عادل شیخ۔

اس وقت پی ایس 114میں لیگی امیدوار کو گورنر سندھ کا بھرپور پروٹو کول حاصل ہے،تحریک انصاف کے رہنما کے لیگی امیدوار اور گورنر سندھ پہ الزامات

بدھ 21 جون 2017 23:05

کراچی:گورنر ہائوس کو پی ایس 114کا انتخابی دفتر بنالیا گیا ہے،حلیم عادل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ گورنر ہائوس کو پی ایس 114کا انتخابی دفتر بنالیا گیا ہے ، اس وقت پی ایس 114میں لیگی امیدوار کو گورنر سندھ کا بھرپور پروٹو کول حاصل ہے ۔ پی پی اور نواز لیگ کو اس حلقے سے اپنا صفایا ہوتا ہوا نظر آرہاہے یہ ہی وجہ ہے کہ اپنے اپنے امیدواروں کو جتوانے کے لیے قومی خزانے سے پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہاہے ۔

مگر ہم پی ایس 114سے جیت کر ثابت کرینگے کے کراچی پی ٹی آئی کا قلعہ بن چکاہے۔گورنر سندھ صوبے کے مسائل پر توجہ دیں اپنے امیدوار کو جتوانے کے لیے گورنر ہائوس میں بیٹھ کر ان کی الیکشن مہم نہ چلائیں، اب ان کے ریاستی ہتھکنڈئو ں اور دبائو کی سیاست نہیں چلے گی ۔ان خیالات کاااظہار انہوں نے پی ایس 114میں پی ٹی آئی کے امیدوار نجیب ہارون کی کامیابی کے لیے الیکشن مہم کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف علاقوں میں اپنے ہاتھوں سے پارٹی کے پرچم لگائے اور عوام کو بلے پر مہر لگانے کا کہا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ بلے کے نشان کو یاد رکھیں پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں اس ملک میں انتشار پھیلانے والی جماعتیں ہیں جو عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اپنے محلات بناتے رہے ۔حکمران جماعتیں انتخابات میں بے ضابطگیاں اور تشدد کا ارادہ رکھتے ہیں یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کا پرامن انداز میں جیتنا ناممکن ہے اسی لیے ایک جماعت کو سندھ حکومت تو دوسری جماعت کو وفاقی حکومت کی سپورٹ حاصل ہے ۔

پولیس اس وقت مکمل طور پر سیاسی ہے اسے غیر سیاسی انتخابات کا عمل مشکوک رہے گا۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر سیاست کرنے والے ان چند خاندانوں نے ہی جمہوری عمل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایاہے یہ اس ملک کے سب سے بڑے ریاستی دہشت گرد ہے جو بدقسمتی سے اس ملک کی ساری ریاستی مشینری پر قابض ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ چیئرمین عمران خان نے حکمرانوں کے احتساب کے لیے جو کہا وہ کرکے دکھایاہے اب عوام بھی ہمارے ساتھ کھڑی رہے اور ہر الیکشن میں تحریک انصاف کو ہی ووٹ دے ۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات