نصیرآباد میں محکمہ نادراکے عملے کا رویہ عوام کے ساتھ ظالمانہ ہے ،قومی شناختی کارڈ کی حصول کے دوران عوام کی تذلیل کی جارہی ہے ٹوکن جاری ہونے کے باوجود گھنٹوں بلاوجہ انتظارکراکے تنگ کیا جارہا ہے جو سراسر ذیادتی کے مترادف ہے

رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کشوراحمد جتک کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 21 جون 2017 22:55

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کشوراحمد جتک نے کہا ہے کہ نصیرآباد میں محکمہ نادراکے عملے کا رویہ عوام کے ساتھ ظالمانہ ہے اورقومی شناختی کارڈ کی حصول کے دوران خواتین اور عوام کی تذلیل کی جارہی ہے ٹوکن جاری ہونے کے باوجود گھنٹوں کے گھنٹے بلاوجہ انتظارکراکے تنگ کیا جارہا ہے جوکہعوام کے ساتھ سراسر ذیادتی کے مترادف ہے بھاری فیسز اداکرنے کے باوجود عوام کو بہتر سروسز فراہم نہ کرنا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کے ساتھ نادرا کی ظلم وذیادتیوں کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اسمبلی کی فلور پر آواز اٹھائی جائے گی۔

وہ بروز بدھ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

کشوراحمد جتک نے کہا کہ نصیرآباد نادرا آفیس کا عملہ دانستہ طور پر عوام کو بے جاتنگ کررہے ہیں اور ٹال مٹول سے کام لیکر شناختی کارڈ کی حصول کو مشکل بنادیا گیا ہے دوردراز سے آنے والے افراد بھاری اخراجات برداشت کرکے نادراآفیس پہنچنے کے باوجود انہیں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے خواتین ،صعیف العمر افراد شدید گرمی میں درپدر ہوکر اپنے مسائل کے حل کے لئے نادرادفتر کا چکر کاٹنے پر مجبور ہیں نادراآفیس عملہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام نظرآرہے ہیں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نصیرآباد نادراکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف فوری کاروائی کرکے انہیں ہٹایا جائے ۔