پوتھ پالیسی کی تشکیل اور اس پرعملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے ،نوجوان ہی ملک و قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں

رکن صوبائی اسمبلی نیشنل پارٹی ڈاکٹرشمع اسحاق کا تقریب سے خطاب

بدھ 21 جون 2017 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرشمع اسحاق نے کہاہے کہ یوتھ پالیسی کی تشکیل اور اس پرعملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں موجودہ حکومت اقدامات کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ نوجوان ہی ملک اور صوبے کی روشن مستقبل کے ضامن ہے ۔وہ بروز بدھ ایڈ بلوچستان اور این ای ڈی کے زیراہتمام پروجیکٹ کلوزنگ سرمنی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ،تقریب سے نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹراسحاق بلوچ ،ایڈ بلوچستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عادل جہانگیر ،پروگرام منیجر عبدالجبار ،سالار فائونڈیشن کے عبدالسلام ،عطاء محمدودیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرشمع اسحاق کاکہناتھاکہ نوجوانو ں کو ہر شعبے میں آگے لانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں وومن شیڈ ودیگر تنظیموں کی کارکردگی قابل تحسین ہے ،انہوں نے کہاکہ یوتھ پالیسی کی اہمیت اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت اس سلسلے میں اقدامات اٹھا ررہی ہے ،ڈاکٹراسحاق بلوچ کاکہناتھاکہ گزشتہ 65سالوں کے دوران ملک اور صوبہ مسائل سے دو چار رہے ہیں جس کی خاص وجہ نوجوانوں پر توجہ نہ دینا اور غلط طرز حکمرانی ہے انہوں نے کہاکہ معلومات تک ہر شہری کی رسائی اس کا آئینی حق ہے تاکہ کسی بھی محکمے میں احتسابی عمل کو مضبوط کیاجاسکے ،انہوں نے کہاکہ آج کل خطے میں انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہوچکی ہے ہمیں درپیش چیلنجز کامقابلہ کرنے کیلئے بروقت تیار رہنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ معلومات تک رسائی سے نہ صرف عوام میں شعور واجاگر ہوتاہے بلکہ انہیں اپنے حقوق سے متلق آگاہی بھی ملتی ہے ،اس موقع پر ایڈ بلوچستان کے پروگرام منیجر عبدالجبار کاکہناتھاکہ ایڈ بلوچستان اور این ای ڈی کے ساتھ پبلک اکائونٹی بیلٹی پروجیکٹ کا ایک سال مکمل ہوگیا اس پروجیکٹ میں ہم نے 10تنظیموں کے ساتھ عوام میں شعور وآگاہی کیلئے کام کیا بلکہ صحت تعلیم ،انفراسٹرکچر اور لوکل گورنمنٹ کی پالیسی کے حوالے سے بھی کام کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پروجیکٹ کوئٹہ کے ساتھ دوسرے اضلاع تک پھیلانے کی بھی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں شرکاء کے اعزاز میں افطار ڈنر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :