ٹوپی پولیس کا قماربازی کے اڈے پر چھاپہ، دائو پر لگی ہوئی 44200رقم برآمد

بدھ 21 جون 2017 22:54

صوابی۔21 جون (اے پی پی( تھانہ ٹوپی پولیس کی قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر داو پر لگی ہوئی 44200رقم برآمد کر کے دس قما ر بازوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک کرتے ہوئے 120مشتبہ افراد کو گرفتار کر لئے ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علاقہ ٹوپی میں دیہہ خالی ڈاگہ ارٹ میں چند کسان موجود تھے محبر خاص کی اطلاع ملی کہ چند کسان بمقام وقوعہ بالا میں قمار بازی کھیل کھیلنے میں مصروف ہے جس پر ایس ایچ اوٹوپی الطاف خان سب انسپکٹر نیاز گل خان و دیگر پی اے ایس آئی الطاف خان بمع پولیس نفری فوری طور پر بمقام جائے وقوعہ چھاپ مار کر قمار بازی میں مصروف 10افراد کو گرفتار کر کے دائو پر لگی 44200روپے رقم قمار بازی میں استعمال دیگر اوزار ایک عدد ٹاٹ ایک عدد مکمل 52پتے تاش برآمدکرکے ملزمان انور شاہ سکنہ شیح جانہ حال ٹوپی ،زیر محمد سکنہ بام خیل ،عابد سکنہ کوٹھا ،انورزیب سکنہ سکنہ کوٹھا ،نورشید ،محمد نیازافتخار عرف چتے،شیر امان عادل ساکنان ٹوپی ،امتیاز ساکن کوٹھااور آصف سکنہ ٹوپی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد پستول بمع کارتوس اور داو پر لگی ہوئی رقم برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کی گئی#

متعلقہ عنوان :