نوشہرہ، شہد کی مکھیوںکی پیٹیاںچوری کرنے والا تین رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

بدھ 21 جون 2017 22:54

نوشہرہ، شہد کی مکھیوںکی پیٹیاںچوری کرنے والا تین رکنی گروہ سرغنہ سمیت ..
نوشہرہ۔21 جون (اے پی پی(اضاخیل پولیس نے لاکھوں روپوں کی شہد کی مکھیوںکی پیٹیاںچوری کرنے والا تین رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ اضا خیل پولیس نے چوری شدہ مال ،گاڑی قبضہ میں لے کر مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق گل خان ولد نیاز محمدسکنہ پیر پیائی نے اضاخیل پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میری شہد کی 50 پیٹیاںکوئی نہ معلوم چورچوری کر کے لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر ایس ایچ اوتھانہ اضا خیل سلیم خان ، ایس ائی شاکر حسین نے نا کہ بندی کے دوران بکرا منڈی نوشہرہ کے قریب پشاور کی طرف سے ڈاٹسن نمبرC/5478 دیر جو کہ ، شہد کی مکھیوں کی پیٹیوں سے لدا ہوا آ رہا تھا۔ جس کو شک پڑنے پر روکا گیا۔ڈاٹسن میں موجود افراد کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب نہ ملنے پرملزمان احمد شیرولد سیدولی خان ساکن سمندر گڑھی خدریزی پبی محمد حسن ولد فقیر محمد خان ساکنان افغانستان حال پبی یاسین ولد حاجی زر محمدساکن افغانستان گوگا کیمپ بونیرکو حراست میں لیا گیا ۔

شہد کے پیٹیوں کے مالک نے تھانہ اکر پہچان گیا ۔ملزمان نے سرسری تفتیش پر بتایا کہ عید کی آمد ہے ۔اور بے خرچ تھے۔ہم نے کہا اس کو فروخت کرکے عید سے قبل ہی عید منائے گے۔ اضاخیل پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔