پبی میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوںکے جعلی مشروبات بنانے کا کارخانہ سیل

بدھ 21 جون 2017 22:53

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ واحد محمود کو اطلاع ملی کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کچھ افراد عوام کی صحت سے کھیلتے ہوئے جعلی مشروبات بنا رہے ہیں۔ چنانچہ اطلاع پر ڈی ایس پی پبی لقمان خان ، ایس ایچ او تھانہ پبی انسپکٹر فضل شیر خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او بہروز خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ۔

تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے مستند اطلاع پر پبی کے رہائشی علاقے امان کوٹ میںمشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ لگایا۔

(جاری ہے)

جسمیں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی مشروبات کی کروڑوں روپوں مالیت کا مال برآمد کرلیاگیا۔ اورمختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈ مارک ،پیکنگ کا سامان بھی تحویل میں لیکر دو ملزمان ملک واجد ولد محمدعلی سکنہ بالا مانڑے سوڑیزئی پشاور اورسلیم ولد مرسلین سکنہ بالا مانڑے سوڑیزئی پشاور کو گرفتار کرلیا گیا۔

155کارٹن قبضے میں لیے گئے جبکہ کارخانے کا مالک محمد اللہ عرف سیٹھ ولدعبدالاکبر سکنہ امان کوٹ پبیفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے لگائے جا رہے ہے۔ ملزمان کے خلاف پبی پولیس نے جرم420/468/471/6/23/FSCO کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔