اکوڑہ خٹک میں چوروں نے گھرکے تالے توڑکرسونااورنقدی چوری کرلی

بدھ 21 جون 2017 22:53

نوشہرہ۔21 جون (اے پی پی( اکوڑہ خٹک کے علاقے علی گڑھ میں چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سونااور نقدی چوری کرلی اکوڑہ خٹک پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ساجد زمان ولد محمد زمان ساکن نمل نظامپور حال علی گڑھ اکوڑہ خٹک نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا وہ جہانگیرہ میں اپنی بیٹریوں کے دکان پرصبح گھر سے مزدوری کے لیے گیا۔

دن کے ایک بجے اس کی بیوی اور دو معصوم بچے پڑوسیوں کے گھر چلے گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران نامعلوم چور ائے اور گھر کاتالا توڑ کراندر گھس گئے۔ اور کمرے سے پانچ تولے طلائی زیوارت تیس ہزار روپے مالیت کے بانڈز نقدی دس ہزار ایک عد دموبائل، تھرماس استری چوری کر کے لیے گئے۔ شاہد زمان کے مطابق اس کوپڑوسیوں نے بتایا کہ کہ ان کے گھر کے باہر چور سفیدر نگ کی 86 ماڈ ل کار میں جس کے کالے رنگ کے شیشے تھے۔ ڈرائیور گاڑی کے اندر موجود تھا جبکہ تین ڈاکو گھر سے میںگھس گئے اور واردات کرنے کے بعد گاڑی میں فرا رہوگئے واضح رہے کہ اکوڑہ خٹک میں اس قسم کا دوسرا واقع ہے اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔