تحصیل درگئی میں شیڈول کے مطابق بجلی لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ

بدھ 21 جون 2017 22:52

ملاکنڈ۔21 جون (اے پی پی(ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی عالمگیر خان کے دفتر میں ان کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس تحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹو ، نائب ناظم حاجی اعظم خان جھاڑے ، ممبر تحصیل کونسل حاجی افتخار خان ، ،ساجد خان ،ایس ڈی او نثار خان ،پوسٹ کمانڈر درگئی صاحب رحیم خان اور فرید الله نے شرکت کی ۔ اس دوران تحصیل درگئی میں بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل درگئی میں غیر اعلانیہ اور بغیر شیڈول کے لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی عالمگیر خان نے کہا کہ واپڈا درگئی علاقے میں شیڈول کے مطابق بجلی لوڈشیڈنگ کریں اور غیر اعلانیہ بجلی بندش سے اجتناب کریں تاکہ عوام کو گرمی اورر روزوں میں مشکلات کا سامنا نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل درگئی میں بجلی سے متعلق مسائل کے خاتمے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں کیونکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر تحصیل درگئی کے مختلف علاقوں کے لئے بجلی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :