ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے عملی طور پر کام کا آغاز کردیاہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

بدھ 21 جون 2017 22:52

گلگت۔21 جون (اے پی پی(وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو موثر بنایا جارہاہے پہلی مرتبہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فوک لفٹرز کی خریداری عمل میں لائی جاچکی ہے گلگت کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں چار فوک لفٹرز موجود رہیں گے اور سکردو، ہنزہ اور چلاس میں بھی ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے فوک لفٹرز فراہم کئے گئے ہیں پارکنگ ایریاز کے علاوہ گاڑیاں کھڑی کرنے اور ڈبل پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو فوک لفٹرز کے ذریعے اٹھایا جائے گا اور ان کیخلاف سخت ٹریفک قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پہلی مرتبہ ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے عملی طور پر کام کا آغاز کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنرگلگت، ایس پی گلگت اور گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ٹریفک انجینئرنگ کو جلد از جلد عملی جامعہ پہنائیں گے۔

(جاری ہے)

شہر میں یوٹرنز نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے نظام کی تسلسلی میں دشواریوں پیدا ہورہی ہے جن کو دور کرنے کیلئے یوٹرنز متعارف کرایا جارہا ہے گلگت ٹائون میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ٹریفک انجینئرنگ کا نظام جلد متعارف کرایاجائے گا گلگت کے مین شاہراہوں کو لنک روڈوں سے منسلک کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے ٹریفک کے نظام کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا سکولوںمیں خصوصی سیشنز کا انعقاد کرایاجائے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوںکیخلاف ٹریفک قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے ہم سب نے مل کر بچانا ہے تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہو۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے میں پہلی مرتبہ فوک لفٹرز کی خریداری عمل میں لائی جاچکی ہے اس سے قبل کسی نے صوبے کے ٹریفک کے نظام کی بہتری پر توجہ نہیں دی گلگت، سکردو، ہنزہ اور چلاس میں فوک لفٹرز فراہم کئے گئے ہیں جو ٹریفک کی بہتری اور ایسے مقامات جہاں پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہے وہاں پر گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو اٹھائیں گے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ سی پیک پولیس کو ہدایت دی جائے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شاہراہ قراقرم پر گاڑیاں کھڑی کرنے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے صوبے کا روڈ انفراسٹرکچر جدید خطوط پر بنایا جارہا ہے ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جو کوئی بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے ان کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے جرمانے کے نظام کو مزید جدی اور موثر بنایا جائے گاعلاقے اور عوام کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جارہے ہیںہمارا مقصد عوام اور علاقے کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ عید کے دنوں میں شہر میں ٹریفک کا رش بڑھ رہا ہے لہٰذا ان ایام میں امن وامان اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ضروری مقامات پر جوانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :