سخاکوٹ میں چھ سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

بدھ 21 جون 2017 22:52

ملاکنڈ۔21 جون (اے پی پی(سخاکوٹ میں چھ سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی لاش ہاتھیان کے قریب نہر سے نکال لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق:۔ سخاکوٹ توحید آباد کی چھ سالہ بچی انوشہ بی بی دُختر عاصم خان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ان کی لاش کئی گھنٹوں کے جدو جہد کے بعد ہاتھیان جوڑ کے قریب نہر سے نکال لی گئی ۔ کم سن بچی کی لاش کے تلاش میں الخدمت فائونڈیشن ملاکنڈ کے ڈیزاسٹر کے چیئرمین جاوید مخلص ،فیاض خان ،مصطفیٰ گل ، محمد امتیاز ،سہیل خان اور دیگر رضار کاروں نے بھر پور حصہ لیا اور نہر سے لاش ملنے کے بعد الخدمت کے ایمبولینس میں درگئی ہسپتال اور بعد ازاں توحید آباد منتقل کرکے ورثاء کے حوالہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :