حکومت اوربیوروکریسی میں کسی قسم کاکوئی اختلاف نہیں،پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان

بدھ 21 جون 2017 22:52

گلگت۔21 جون (اے پی پی(پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت برکت جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور بیوروکریسی میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔مخالفین آئے روز نیت نئے پروپیگنڈے کرکے بیوروکریسی اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام سیکریٹریز دن رات محنت کرکے کام کررہے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ہر سیکٹر میں ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

کامیاب حکومت کی نشانی ہی یہی ہے کہ بیوروکریسی حکومت کا حصہ بن کر کام کرتی ہے اور الحمد اللہ اس وقت گلگت بلتستان میں اسی طرح کام ہورہا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیاد ت میں صوبائی وزراء اور سیکریٹریز دان رات ترقیاتی کاموں کے حوالے سے محنت کررہے ہیں۔