سخاکوٹ کی 4ویلج کونسلوں کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز کی نیلامی

بدھ 21 جون 2017 22:52

ملاکنڈ۔21 جون (اے پی پی( سخاکوٹ کی 4ویلج کونسلوں کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز کی نیلامی مکمل ہو گئی ۔ 55لاکھ 54ہزار روپے کے ٹینڈرز میں جنرل صفائی کے 6لاکھ 52ہزار روپے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز ویلج کونسل سخاکوٹ خاص (پُر انہ) کے دفتر میں منتخب ناظم ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی ، ناظم وی سی پُر انہ سخاکوٹ فضل رحیم خا ن ، ناظم وی سی خرکی ڈھیرئی علی رحمان ، ناظم وی سی خانگھڑئی نور رحمان اور سینئرسیکرٹری پرویز خان ، سیکرٹری آصف خان، سیکرٹری نعمان خان ، سیکرٹری ابوبکرصدیق اور انجینئر اعجاز الحق کے نگرانی میں ہوئیں جس میں ٹھیکیداروں نے بھر پور حصہ لیا۔

چاروں ویلج کونسلوں کی ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں کا تخمینا 55لاکھ 54ہزار روپے ہے جس میں صفائی کے 6لاکھ 52ہزار روپے شامل ہیں جبکہ باقی رقوم ڈانگہ وال ، کلوٹس اور نالی کوچوں کے پختگی پر خرچ کی جائینگے ۔ منتخب ناظمین اور سیکرٹریوں کے نگرانی میں ہونے والے ٹینڈرز میں ٹھیکیداروں نے فارم ڈال کر حصہ لیا ۔