سخاکوٹ اوردرگئی میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون،آٹھ افرادکیخلاف مقدمات درج

بدھ 21 جون 2017 22:50

ملاکنڈ۔21 جون (اے پی پی( سخاکوٹ اور درگئی میں چھاپے کے دوران خودساختہ مہنگائی اور غیر معیاری و زائد المیعاد اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی ، 8دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے کو گرفتار کرلئے گئے ۔زائد المیعاد آشیاء میں جوس ، آچار اور ملک پیک وغیرہ شامل ہیں۔ ماہ مقدس میں روز ہ داروں کو تنگ کرنے اور خودساختہ مہنگائی لانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق :۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر اور نائب تحصیل دار عنایت الرحمان کی درگئی بازار میں آشیائے خورو نوش کی خودساختہ نرخوں اور ایکسپائر آشیائے فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف چھاپے کے دوران قصائیوں، سویٹس شاپس اور جنرل سٹورز مالکان سمیت 8دکانداروں وقار خان سکنہ درگئی بازار، ریداد خان سکنہ جبن درگئی،معاذ خان سکنہ خرکی ، دین محمد سکنہ مہاجر کیمپ ، محمد خان سکنہ موسیٰ مینہ ، آفتاب خان سکنہ درگئی بازار، سلیمان سکنہ درگئی بازار اور نیک محمددرگئی کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ سخاکوٹ بازار میں تحصیل داردرگئی نے چھاپوں کے دوران متعدد دکانداروں کو جُرمانہ کیا ہے ۔

زائد المیعاد اشیاء میں آچار ، ملک پیک اور جوس وغیرہ شامل ہیں۔