جامعہ سندھ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ناز کو ’’ریسرچ پراڈکٹوٹی ایوارڈ 2016ء‘‘ سے نوازا گیا ہے

بدھ 21 جون 2017 22:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) وفاقی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جامعہ سندھ کے شعبہ زوالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ناز کو ’’ریسرچ پراڈکٹوٹی ایوارڈ 2016ء‘‘ سے نوازا گیا ہے سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور چیئرمین پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دستخط سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے، سائنسی تحقیقی کے میدان میں خود کو منوانے پر سال 2016ء کا بہترین ایوارڈ پانے والی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ناز نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ایوارڈ و سرٹیفکیٹ ڈاکٹر صائمہ کے سپرد کیے، ڈاکٹر صائمہ کو اے کیٹیگری کے تحت تحقیقی دنیا میں سال 2016ء کا ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ جامعہ سندھ کے شعبہ زوالوجی کے کسی ٹیچر نے آر پی ایوارڈ 2016ء حاصل کیا ہے دوسری جانب پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی نے خط کے ذریعے وائس چانسلر کو مبارکباد دیتے ہوئے مذکورہ ایوارڈ کی تفصیلات و اہمیت سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ مذکورہ ایوارڈ سے منسلک نقد رقم بھی ڈاکٹر صائمہ ناز کے اکائونٹ میں منتقل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :