نفسا نفسی کے اس دور میں کھیلوں کا انعقاد خوش آئندہ ہے،میئر حیدرآباد

بدھ 21 جون 2017 22:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ نفسا نفسی کے اس دور میں کھیلوں کا انعقاد خوش آئندہ ہے ۔کھیلوں کے ذریعہ امن و محبت اور بھائی چارگی قائم کرنے میں مد د ملتی ہے جبکہ صحت مند معاشرے کے لئے بھی کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہسار گرین بیلٹ پر منعقدہ شہدائے حق پرست کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ KPL سیزن 5 کے فائنل میچ میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میئر سید طیب حسین نے ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزر سعیدعزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ حق پرست قیادت نے دیگر شعبوں کی طرع کھیل کے شعبے کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے،ہم نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے بھرپور مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑی اپنے ملک، صوبہ اور شہر کا نام بلند کرسکیں،قبل ازیں یوسی چیئرمین محمدصدیق جمیل بھاشانی اور آرگنائزنگ کمیٹی ندیم ضمیر،نعیم زئی،عبدالرحیم خان، عزیز خان و دیگر نے مہمانوں کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کرایا،میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے شہدائے حق پرست کلرکٹ ٹورنامنٹKPL سیزن 5 کا کیک کاٹا اور ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئی-