مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوارکوکراچی میں ہوگا، اعلامیہ

بدھ 21 جون 2017 22:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ناظم اعلیٰ اوقاف سندھ حیدرآباد نے اپنے اعلامیہ میںبتایاہے کہ ماہ شوال 1438ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی کی زیر صدارت ایک اجلاس بروز اتوار 29 رمضان المبارک بمطابق 25 جون نماز مغرب سے ایک گھنٹہ قبل بلڈنگ آف پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کمیپ مین یونیورسٹی روڈ گلستان جوہر کراچی میں منعقد ہوگاجس میں متفقہ فیصلے کے بعد چاند کے دیکھنے یا نا دیکھنے کے متعلق حتمی اعلان کیا جائیگا-

متعلقہ عنوان :