عید کے بابرکت دنوں میں کوئی کرایہ اضافہ نہ کریں اور چھتوں پر سواری نہ بٹھادیں ،سیکرٹری پی ٹی اے عبدالخالق مندوخیل

بدھ 21 جون 2017 22:38

کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) صوبائی وزیرریونیو ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری پی ٹی اے عبدالخالق مندوخیل کے زیر صدارت اجلاس ہوااجلاس میں قائمقام سیکر ٹری آر ٹی اے کوئٹہ حمید اللہ محمد حسنی ،سینئر سپرنٹنڈنٹ پی ٹی اے سید محمد طیب شاہ،فوکل پرسن حاجی جان محمد محمد حسنی موجود تھے۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ تنظیموں کی جانب سے میر سعید احمد لہڑی،حاجی نصیر اللہ خان کاکڑ،کبیر احمد بازئی،شیر احمد بلوچ،حاجی دلمراد خا ن محمد حسنی،میر محمد حنیف بنگلزئی،عبدالخالق بنگلزئی ،حاجی عبدالباری اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کے ٹرانسپورٹروں نے مشکل وقت میں ٹرانسپورٹروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید کے بابرکت دنوں میں کوئی کرایہ اضافہ نہ کریں اور چھتوں پر سواری نہ بٹھادیں ،اور خصوصی طور پر طالب علم اور عورتوں کو سٹوں پر بیٹھادیں،ٹرانسپورٹروں نے یقین دلایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔اور غیر قانونی چلنے والے ٹوڈی کو کسی قسم کے اجازت نہیں ہوگی اور عید کے فوراًبعد ٹو ڈی سروس کی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عید کے موقع پر مزید گاڑیاں چلائیں گے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :