سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا سابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف کے اعزاز میں عشائیہ

بدھ 21 جون 2017 22:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ )پرائیویٹ( لمیٹڈ کی جانب سے سابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ /ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر محمد آصف کے اعزاز میںکشمیر روڈ سیالکوٹ پر واقع ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا۔تقریب میںکمشنر گوجرانوالہ کیپٹن(ر) محمد آصف ، سی ای او سیال میجر جنرل (ر) میر حیدر علی خاں، چیئرمین سیال ملک اشرف، چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ،میاں نعیم جاوید، نعیم اختر،چودھری محمد اشفاق، محمد افضل شاہین، چودھری رضا منیر، جاوید چودھری ، میاں عتیق، اعجاز سونی، ڈی آئی او منور حسین، نواز احمد طور، چودھری نواز، ڈی ایس پی سٹی طارق سیکھیرا،ذوالفقار بھٹی اور اے سی سیالکوٹ شاہد عباس کے علاوہ اراکین بورڈ آف ڈائریکٹر سیال نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسفر پوسٹنگ سرکاری ملازمت کا لازمی جزو ہے ڈاکٹر آصف طفیل نے بطور ڈپٹی کمشنر سیالکو ٹ اپنے فرائض منصبی انتہائی ذمہ داری اور جانفشانی سے نبھائے اور حکومت کی جانب سے ملنے والے ٹاسک کو کامیابی اور بروقت مکمل کرکے ایک اچھے اور فرض شناس آفیسر ہونے کا ثبوت فراہم کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ڈاکٹر آصف کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سیکرٹری لگادیا ہے امید ہے کہ وہ ملنے والی نئی اسائنمنٹ کو بخوبی احسن انجام دیں گے ۔ چیئرمین سیال ملک محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر آصف طفیل نے بحیثیت ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جس کا سیالکوٹ کا صنعتی برادری برملا اعتراف کرتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سیال کی تعمیر و ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سیالکوٹ کی طرف سے پہلے روز سے ہی مکمل تعاون رہا ہے بالخصوص سڑکوں کی تعمیر ، سیکیورٹی کے انتظامات اور انتظامی امور کے متعلق ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی ڈاکٹر آصف طفیل نے سیال کیلئے لینڈ ایکوائر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ سیالکوٹ ائیر پورٹ روڈ کی اسٹریٹ لائٹ کی بحالی ، ائیر پورٹ کو سیلاب سے بچانے اور ائیر پورٹ کی متعلقہ سڑکوں کی بحالی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ تقریب کے آخر میں چیئرمین سیال ملک اشرف نے کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :