وسروں کے غم بانٹنا ہی حقیقی عید ہے غریب و مساکین کی مدد کرکے ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں

سجادہ نشین آستانہ عالیہ منڈیر شریف سیداں پیر سید محمد مبارک علی شاہ گیلانی کا تقریب سے خطاب

بدھ 21 جون 2017 22:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) آستانہ عالیہ منڈیر شریف سیداں کے سجادہ نشین پیر سید محمد مبارک علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ دوسروں کے غم بانٹنا ہی حقیقی عید ہے غریب و مساکین کی مدد کرکے ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں،روزہ محض بھوک و پیاس کا نام نہیں بلکے یہ ہمیں آپس میں پیار و محبت اور مفلس و لاچار ،یتیم و بیوائوں کی مالی مدد کا درس دیتا ہے ،روزہ روحانی و جسمانی فوائد حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے روزہ سے انسان بہت سے برائیوں سے بچ جاتا ہے ۔

وہ بروز بدھ منڈیر شریف میں پیرسید شاہ کمال محی الدین گیلانی کے بیٹے سید حسنین کمال شاہ گیلانی مرحوم کے سالانہ ختم پاک کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نبی رحمتﷺ کی تعلیمات بنی نوع تمام انسانوں کیلئے ایک روشنی کا مینار ہے جس سے کفر و شرک کے اندھیروں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر سید ڈاکٹر مسعود السید گیلانی نے کہا کہ بزرگان دین کے مزارات دکھی انسانیت کی پناہ گاہیں ہیں جہاں سے اخوت و محبت اور احترام انسانیت کا درس ملتا ہے۔

اولیاء امت نے دامن مصطفیﷺ سے لپٹ کر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا اور اپنے عمل و کردار سے ہزاروں غیر مسلموں کو مشرف با اسلام کیا۔تقریب سے سید مومن شاہ ،علامہ مفتی خادم حسین خادم القادری ،صوفی عبدالرحیم قادری ،محمد فیاض قادری ،ڈاکٹر سلیم قادری و دیگر نے بھی خطاب اور ہدیہ نعت پیش کیا۔