سیالکوٹ ،ڈکیتی وچوری کی 3مختلف وارداتوں میںڈاکوئوں نے شہری لاکھوں روپے نقدی ،مویشیوں سمیت دیگرسامان سے محروم کردیا

بدھ 21 جون 2017 22:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) ڈکیتی اورچوری کی 3مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ، مویشیوں سمیت دیگرسامان سے محروم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے دوران تھانہ سمبڑیال کے موضع مولووالی کے رہائشی رانا کلیم اختر اپنے دوست زین العابدین کے ہمراہ سمبڑیال سے گائوں جارہا تھا کہ راستہ میں سلطان پورہ کے قریب 3نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپر روک دونوں شہریوں سے مجموعی طورپر نقدی 16 ہزار روپے اور 2عدد قیمتی موبائل چھین لیے اورفرار ہوگئے جبکہ چوری کے دوران بھی تھانہ سمبڑیال کے ہی موضع کوٹھیالہ کے رہائشی شہزاد الحسن ولد مشتاق احمد کے ڈیرہ سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیتی 4عدد قیمتی بکرے چرانے جبکہ چوری کی تیسرے واردات میں تھانہ بیگووالہ کے موضع پکی گڑھی کے رہائشی محمد مالک ولد سید محمد کے گھر اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چو رگھر کے دروازے توڑ کر گھر میںموجود نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے اورلاکھوں روپے مالیتی 15تولے طلائی زیورات ،2عدد قیمتی موبائل فون چرا کر رفوچکر ہوگئے ،یاد رہے کہ تھانہ سمبڑیال میں روز بروز بڑھتی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف وہرا س پایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :