Live Updates

عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی جیت یقین میں بدل چکی ہیپی ٹی آئی کے سواکوئی بھی جماعت سیالکوٹ کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لیتی

رہنماء تحریک انصاف عمر ڈار کا افطار پارٹی سے خطاب

بدھ 21 جون 2017 22:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) تحریک انصاف کے مر کزی رہنما عمر ڈار نے کہاہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی جیت یقین میں بدل چکی ہے ،سیالکوٹ میں عمران خان سے محبت کرنے والے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے یہ بات اب کھل کر سامنے آچکی ہے کہ تحریک انصاف کے سواکوئی بھی جماعتسیالکوٹ کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لیتی۔

بروز بدھ پورہ ہیراں میں افطار پارٹی میں کارکنوں سے خطا ب کر رہے تھے کیا۔اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری محمد اخلاق،محسن عتیق،بائو طارق،خواجہ عمران،محبو ب بٹ اور ملک عمران سمیت کارکنا ن کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے اس وقت مختلف ٹوپی ڈراموں کے ذریعے عوام کی ہمدردیاں وصول کرنے کے چکر میں ہیں، عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارنا موجودہ حکمرانوں کا پسندیدہ کھیل ہے ،انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والے اب انہیں وارننگ دیکر ہراساں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جو سر جھکتا نہیں ہے حکمران ایسے ایماندار افسران کا جینا محال کردیتے ہیں،ہم نے ہر محاذ پر ثابت کیاکہ شریف برادران کا کوئی بھی کاروبار شفاف اورقانون کے مطابق نہیں جبکہ احتساب انہیں لوگوں کا ہوتا ہے جنھوں نے کرپشن اور دو نمبر طریقے سے دولت کمائی ہوہم بلاوجہ کسی اور خاندان پر کس طرح الزام لگاسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب عوام کو اپنے اچھے اور برے میں تمیزکرلینا چاہیے پاکستان مسلم لیگ ن کی مقامی قیادتمتواترحکومت میں رہے ہیں مگر پورہ ہیراں سمیت دیگر علاقوں کے مسا ئل کو ختم کر نے میں نا کام ثابت ہو ئے ہیں،سیوریج ،صاف پانی پا نی کی فراہمی گلیوں ،نالیوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے اور یہ لوگ اگر ووٹ لینے آئیں تو پورہ ہیراں کی عوام ان امیدواروں سے پوچھیں کہ انہوں نے بیس سال تک سب کچھ ہونے کے باوجود عوام کو کیوں نہ کچھ ڈیلیور کیا۔

انہوں نے کہاحکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا اب کوئی بھی ثبوت ایسا نہیں ہے جو ان کو بے گناہ ثابت کرسکے۔نواز لیگ کے چار سال اور پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے ا س ملک کی عوام کے ساتھ وہ کچھ کیا ہے کہ اس ملک کی عوام سر پکڑ کررورہی ہے ،اور یہ اس قدر ڈھیٹ حکمران ہیں جو عوام کو معصوم شکلیں بناکر پھر سے ووٹ دینے کے لیے آمادہ کررہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات