سیالکوٹ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیرے پرسویا 65سالہ شخص ہلاک

بدھ 21 جون 2017 22:36

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) ڈیرہ پرسویا ہو ا65سالہ شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے موضع چھنی گوندل کا 65سالہ رہائشی محمد حسین ولد راج اپنے ڈیرہ پر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 65سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا اورفرار ہوگئے ،تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقتول کے بیٹے مقبول حسین کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔