لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں 2500 آسامیاں خالی، افسران کو 2 سے 3 چارج دے کر کام چلائے جانے لگا،ذرائع

بدھ 21 جون 2017 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں 2500 آسامیاں خالی، افسران کو 2 سے 3 چارج دے کر کام چلائے جانے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیشتر محکموں کی طرح محکمہ بلدیات میں بھی افسران اور ملازمین کی شدید کمی ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں چیف افسران کی 80، میونسپل افسران کی 30، میونسپل افسران انفراسٹرکچر کی 15، میونسپل افسران پلاننگ کی 34، بلڈنگ انسپکٹرز کی 100 اور یونین کونسل کے سیکرٹریز کی 2100 اسامیاں خالی ہیں۔ حکومت نے ان اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کی بجائے ایک افسر کو 2 سے 3 اضافی چارجز سونپے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق بھرتیوں کا عمل انتخابات کے نزدیک مکمل کیا جائے گا۔