لیسکو کے دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے بچوں میں تقرر نامے تقسیم کر دئیے گئے

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے بھرتی ہونے والے بچوں کو اپائنٹمنٹ لیٹر دیئے

بدھ 21 جون 2017 22:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو)میں دورانِ ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے بچوں میں ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کر دئیے گئے ،اس سلسلہ میں تقریب لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی،تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد ،زونل چئیرمین رانا اکرم ، HRDلیسکو عاضیہ شعیب سمیت دیگر لیسکو افسران نے شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی نے تقرر نامے وصول کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ لیسکو پاکستان کی سب سے بڑی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے اور بطور لیسکو ایمپلائی کمپنی کی ساکھ کی حفاظت آپ کی اولین ذمہ داری ہے اس لیئے اپنے کام میں شفافیت کے عنصر کو ہر صورت برقرار رکھیں تاکہ جب آپ لوگوں سے ملیں اور ان کے کام کریں تو ان پر لیسکو کا بطور کمپنی ایک اچھا تاثر رہے ۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ سب کو عہدوں کے مطابق ضروری ٹریننگ بھی دی جائے گی مگر دورانِ ڈیوٹی آپ نے سیکھنے کا عمل ہرصورت جاری رکھنا ہے ۔جنرل سیکرٹری واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین خورشید احمد نے اپنے خطاب میں تقرر نامے پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ سب اپنے والد کی جگہ پر اس کمپنی میں موجود ہیں اور آپ سب کو آپکی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔

اس لیئے آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے فرائض کو پوری دیانت داری اور ایمانداری سے سرانجام دیں ۔بعدازاں چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی نے ملازمت حاصل کرنے والے بچوں میں تقرر نامے تقسیم کیئے جن میں صنم مجید ، ندا مشتاق ، سلمان احمدبطور کمرشل اسسٹنٹ ، ذاکر حسین ، محمد عمر جاوید ، حافظ محمد کاشف ، ارسلان محبوب بطور لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ1-،سہیل اسلم ، محمد طلحہٰ علی بطور اپرڈویژنل کلرک ، اسامہ حسین ، وقاص حسین ، ثاقب علی ،محمد نوید ، فضل الرحمان اور بابر علی کو بطور اسسٹنٹ لائن مین بھرتی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :