مون سون کی بارش کپاس کی فصل کیلئے قدرت کاانمول عطیہ ہے،چوہدری مقصود احمد

بدھ 21 جون 2017 22:32

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چشتیاں چوہدری مقصود احمدنے کہا ہے کہ چشتیاں کے ایک لاکھ 62ہزار رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی ہے ، مون سون کی بارش کپاس کی فصل کیلئے قدرت کاانمول عطیہ ہے ، وہ نواحی گائوں 102فتح میں فارمر ٹریننگ پروگرام کے موقع پر کسانوں سے خطاب کررہے تھے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پانی کی قلت کو پورا کرنے میں بڑی مددملے گی ، کسانوں کو چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ عملہ کے مشورں پر عمل کریں تاکہ پیداوار زیادہ حاصل کی جاسکے ،انہوں نے کہا کہ چشتیاں میں حکومت کے منظور شدہ کپاس کے بیج کاشت کئے ہیں اور موسمی حالات اچھے رہنے کے نتیجہ میں گذشتہ سال کی طرح اچھی فصل ملنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :