نواز شریف اور ان کی فیملی جے آئی ٹی سے سر خرو ہو کر نکلیں گے، چوہد ری جعفر اقبال

بدھ 21 جون 2017 22:32

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہد ری جعفر اقبال نے میڈیا نمائندوں ے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ان کی فیملی جے آئی ٹی سے انشاء اللہ سر خرو ہو کر نکلیں گے، نواز شریف ، شہباز شریف اور ان کی فیملی نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کی قوم کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے کام کیا ہے ۔

ملکی مفاد پر کوئی آنچ نہ پہلے آنے دی ہے اور انشاء اللہ آئندہ آنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرداری اور پی پی پی کے ورکر آج کائرہ صاحب سے پوچھ رہے ہیں ’’ کائرہ صاحب کیتا کی جے ‘‘ ۔ پورے پنجاب سے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی لائن لگ گئی ہے ۔ ایک کے بعد ایک جیالا پیپلز پارٹی چھوڑ کر اپنی نئی منزل کی تلاش میں لگا ہوا ہے ۔ نواز شریف اور ان کی فیملی سپریم کورٹ یا جے آئی ٹی میں اپنے قول کے مطابق پیش ہو رہے ہیں کسی کمانڈر کی طرح کمر کی تکلیف ، سینہ میں درد کا بہانہ بنا کر ICUمیں داخل نہیں ہوئے ۔ نواز شریف ہمیشہ عوام کی عدالت اور دیگر عدالتوں میں پیش ہونے سے گھبرائے نہیں ۔

متعلقہ عنوان :