Live Updates

حالیہ بارشوں کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری ،ڈی سی ملتان نے متعلقہ محکموں کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردیں

بدھ 21 جون 2017 22:32

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر نادرچٹھہ کی صدارت میں ضلعی ایمرجنسی بورڈکااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں میئرملتان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زاورپولیس حکام سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر زنادرچٹھہ نے حالیہ بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کوریڈالرٹ جاری کرتے ہوئے ریسکیو ،سول ،ڈیفنس ،پولیس ،محکمہ انہار ،محکمہ ماحولیات اورواسا سمیت امدادی محکموں کی عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بارشوں میں اضافے کی پیش نظر عید پرتمام محکموںکے کنٹرول روم کھلے رہیں گے ۔عید تعطیلات میں بارشوں کی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ ایمرجنسی صورتحال میں رہے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہاکہ واساشدید بارشوں کی صورت میں تمام ڈسپوزل کھلے رکھے گا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے میپکو ،سوئی گیس اورپی ٹی سی ایل سمیت وفاقی محکموں کو بھی الرٹ جاری کیاہے۔ڈپٹی کمشنر کے ریڈالرٹ جاری کرنے کے بعد ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیاگیاہے ۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :