راجن پور،پرانی دشمنی پر4مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 21 جون 2017 22:32

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) پرانی دشمنی کا شاخسانہ4مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ راجن پور کی تحصیل جام پور کے نواحی علاقہ لنڈی پتافی نزد امام بارگاہ جام پور کے رہائشی فرید بخش ولد سنگ داد قوم سکھانی کا اپنے رشتہ داروں رحیم بخش ، عابد، مختیار اور سکندر کے ساتھ قتل کا پرانا جھگڑا چل رہا تھا اسی رنجش کی پاداش میں ملزمان سکونتی موضع پتی گاڈی داجل نے مسلح ہوکرفرید بخش کی رہائش گاہ پر آکر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں فرید بخش موقع پر جابحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل جام پور آصف رشید نے "اے پی پی"کو بتایا کہ مقتول کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی جام پور میں مقدمہ نمبر248بجرم 302,34درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :