نارنگ منڈی ‘زرعی رقبہ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کرنے ،دوکسانوں کو ز خمی کرنے پر دو افراد گرفتار

بدھ 21 جون 2017 22:31

نارنگ منڈی ‘زرعی رقبہ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کرنے ،دوکسانوں ..
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء)نواحی گندھوال میں زرعی رقبہ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کرنے اور حملہ کرکے دو کسانوں خلیل احمد اور قدیرکو ز خمی کرنے پر پولیس نے ملزم سلیم مجید عر ف پین کو گرفتارکرکے اس کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ ملزم نے اپنے ہی گائوںمیں زرعی رقبہ پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی اور مدعی پارٹی کوہراساں کرتارہانارنگ منڈی پولیس نے مدعی صغیر احمد سکنہ گندھوال کی درخواست پر چار نامزد اور دو نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔