پولیس کی کارروائی ‘ڈینٹل ڈاکٹر محمدعمران منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار

بدھ 21 جون 2017 22:31

پولیس کی کارروائی ‘ڈینٹل ڈاکٹر محمدعمران منشیات فروخت کرنے کے الزام ..
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) پولیس نے صدر بازار میں چھاپہ مارکر ایک ڈینٹل ڈاکٹر محمدعمران کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارکرکے اس کیخلاف 9سی کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ایس ایچ او رانامحمداقبال کوخفیہ اطلاع ملی کہ ملزم ڈینٹل کلینک کی آڑ میں منشیات فروشی کادھندہ کر رہاہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا توملزم نے مزاحمت کی تاہم پولیس کی مزید نفر ی منگواناپڑ ی اور ملز م سے 1320گرام چرس برآمدکرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :