چین کا سائبیرین فوج کو ایک ملین ڈالر کے عسکری آلات کا عطیہ

آلات میں 16کشتیاں،5برفانی موبائلز جیپ،10پورٹیبل ڈیوائسزشامل ہمیں چین کی دوستی پر فخر ہے ، سائبیرین صدر الیگزینڈر فوسک چین کی فوجی امداد دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چینی سفیر لی مین چھینگ چین سائبیریا کی مدد کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہا،سائبیرین وزیر دفاع

بدھ 21 جون 2017 22:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) چین کی جانب سے سائبیرین فوج کے لئے ایک ملین ڈالر کے عسکری آلات بطور عطیہ دئے گئے ہیں، آلات میں 16ربر کی کشتیاں مع فالتو انجن ،5برفانی موبائلز جیپ اور بارود اور منشیات کی نشاندہی کرنے والی 10پورٹیبل ڈیوائسز شامل ہیں، سائبیریا کے شہر پینسوو میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں یہ آلات سائبیرین فوج کے حوالے کئے گئے، اس تقریب میں سائبیرین صدر الیگزینڈر فوسک، وزیر دفاع زوران ڈی جے اوڈیجیوک اور سائبیریا میں تعینات چینی سفیرلی مین چھینگ سمیت دیگر اعلیٰ فوجی و سرکاری اہلکاروں نے شرکت کی۔

چینی معروف روز نامہ گلوبل ٹائمز نے چینی سرکاری ایجنسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ چین کی جانب سے سائبیرین فوج کے لئے ایک ملین ڈالر کے عسکری آلات بطور عطیہ دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آلات میں 16ربر کی کشتیاں مع فالتو انجن ،5برفانی موبائلز جیپ اور بارود اور منشیات کی نشاندہی کرنے والی 10پورٹیبل ڈیوائسز شامل ہیں۔ سائبیریا کے شہر پینسوو میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں یہ آلات سائبیرین فوج کے حوالے کئے گئے۔

اس تقریب میں سائبیرین صدر الیگزینڈر فوسک، وزیر دفاع زوران ڈی جے اوڈیجیوک اور سائبیریا میں تعینات چینی سفیراور دیگر اعلیٰ فوجی و سرکاری اہلکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر سائبیرین وزیر دفاع نے کہا کہ چین کی جانب سے فوجی آلات عطیہ کرنا کوئی پہلا موقع نہیں ہے ۔چین نے سیلاب میں بھی ہماری دل کھول کر مدد کی ہے ۔جب جب سائبیریا کو چین کی مدد کی ضرورت پڑی چین سب سے پہلے آگے بڑھا ہے۔

چین نے سائبیرین حکومت کو 1.5ملین ڈالر کے آئی ٹی آلات (IT equipments)اور 20ایمبولینس بھی 2014میں سیلاب زدگان کے لئے بطور تحفہ ارسال کی تھیں۔ اسی عرصہ میں 3لاکھ55ہزار کے مختلف نوعیت کے آلات بھی بھیجے تھے۔چینی سفارتکار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا یہ عطیہ دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔چینی فوج اور عوام نے ہمیشہ اپنے اچھے دوستوں کو یاد رکھا ہے ۔

واضح رہے کہ 2سال پہلے بیجنگ میں اعلیٰ پیمانے پر ہونیوالی فوجی پریڈ میں سائبیرین فوج نے حصہ لیا تھا ۔ سائبیرین صدر الیگزینڈر فوسک نے اس موقع پر کہا کہ چین کی گاہے بگاہے امداد کرنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں، ہمیں چین جیسے ملک کی دوستی پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ سائبیریا ایک چھوٹا ملک ہے اور چین اس کے ساتھ چھوٹے بھائی جیسا سلوک کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :