ایس ایس پی حیدرآباد کا رمضان میں سکیورٹی کو چیک کر نے کیلئے ضلع بھر میں سرپرائز وزٹ جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران 22ملزمان گرفتار

بدھ 21 جون 2017 22:09

ایس ایس پی حیدرآباد کا رمضان میں سکیورٹی کو چیک کر نے کیلئے ضلع بھر ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ کا رمضان المبارک میں سکیورٹی کو چیک کر نے کیلئے وقفہ وقفہ سے ضلع بھر میں سرپرائز وزٹ جاری ہے اپنے دورے کے دوران انہوں نے قدم گاہ مولیٰ علی،اور اہم مساجد پر کئے گئے حفاظتی اقدامات اور پولیس سکیورٹی کو چیک کیا اور لوگوںسے بات چیت بھی کی اس کے علاوہ انہوں نے لطیف آباد نمبر 8 کلا تھ مارکیٹ پولیس ایمرجنسی کیمپ اور لطیف آباد کے مختلف علاقوں اور بازاروں کا بھی دورہ کیااس موقع پر لوگوں نے پولیس سکیورٹی کے بہترین اقدامات پر ایس ایس پی حیدرآباد کوخراج تحسین پیش کیا۔

اور اطمینان کا اظہار کیاایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ کی سربراہی میں ایس پی سٹی سرفراز ورک ، اینٹی ٹررسٹ فورس اور حیدرآباد پولیس کا ڈاکووں، اشتہاری و روپوش ملزمان ، کرمنلزاور سماج دشمن عناصر کے خلاف کر یک ڈاوّن جاری 24 گھنٹے کے دوران 22ملزمان گرفتارکرلیاٹارگیٹیڈ آپریشن کے دوران ٹنڈو یوسف تھانے کی حدسے انتہائی سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان علی شر ولد کالو زئی اور محمد ضیاء ولد سردار گرفتارکرلیاتھانہ پنیاری کی حد سے انتہائی سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم غلام مرتضیٰ عرف بابو بھائی ولد یامین قائمخانی اور غوث بخش گرفتار۔

(جاری ہے)

تھانہ فورٹ کی حد سے انتہائی سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم عباس ولس محمد یوسف جٹ سکنہ ٹنڈو غلام علی گرفتارکرلیاتھانہ ٹنڈو جام کی حد سے حسن ولد میر خان میر جت،عبدالرزاق ولد جمعہ میر بحرگرفتارکرلیا تھانہ پھلیلی پولیس کی حد سے ملزمان، منیر ولد مومن ملاح، اکر خان ولد اکبر خان، افتخار، اکبر ولد صوبدار، سکندر ولد عبدالحق، معشوق ولد عاشق، اسلم عرف کالی ولد الہیٰ بخش قریشی، غلام مصطفیٰ عرف منّو ولد نور احمد پرہیاڑ، مشتاق ولد محمد، اکبر عرف ٹیڈی ولد منور آرائیں ، شان ولد سرور آرائین، ڈھیلا رام ولد قلندر بخش، عنایت عرف گڈّو ولد محمد اسمعیل،اصغر ولد کریم کو گرفتار کیا گیا۔