وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاو رمیں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا

بدھ 21 جون 2017 21:53

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاو رمیں درختوں کی کٹائی کا نوٹس ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاو رمیں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔واضح رہے کہ گلبہار نمبر1 کے علاقے کے پاس ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرانسفارمر کے ساتھ درخت کی کچھ شاخیںعرصے سے مستقل خطرے کا باعث بنی ہوئی تھیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اہل علاقہ نے بھی ضلعی انتظامیہ کو اس درخواست کو کٹوانے کے حوالے سے درخواست دے رکھی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ ٹھیکیدار کو درخت کی شاخیں کاٹنے کو کہا تھا لیکن ٹھیکیدار نے اس درخت کو کاٹنے کی بجائے دیگر درختوں کو کاٹ دیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ تین دن کے اند ر اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ درختوں کی کٹائی خلاف قانون جرم ہے اور صوبائی حکومت اس پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :