دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر اوردریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

بدھ 21 جون 2017 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) فلڈ سیل محکمہ آبپاشی پشاور کی طرف سے بدھ کے روز سہ پہر 4بجے جاری شدہ رو زانہ فلڈ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر ،دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر،دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر اوردریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

ان مقامات پر پانی کا بہائو باالترتیب 50785کیوسک،64900 کیوسک، 12600 کیوسک، 27100کیوسک اور3899کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :