حکومت خیبر پختونخوا نے فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،محمدعاطف
گزشتہ 4سالوں کے دوران تعلیمی بجٹ میں 113فیصد سے زیادہ کااضافہ کرکے 138ارب روپے کرنا،سکولوں میں قرآن کریم بمعہ ترجمہ کا اجراء،پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی بل کی منظوری، 5تا 16سال عمر کے تمام بچوں کے لئے تعلیم لازمی اور مفت قرار دینا،ملک کی تاریخ میں پہلے گرلز کیڈٹ کالج کا قیام اورلڑکیوں اور لڑکوں کے تمام پرائمری سکولوں میں خواتین اساتذہ کی تعیناتی حکومت خیبر پختونخوا کے وہ تاریخ ساز کارنامے ہیںجن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،وزیرتعلیم خیبرپختونخوا
بدھ 21 جون 2017 21:48
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر شہزاد بنگش کے علاوہ بورڈ کے ارکان اوردیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں اور کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس کے زیر اہتمام مختلف جاری پروگراموں جن میں گرلز کمیونٹی سکولز کا قیام،اقراء فروغ تعلیم ووچرز سکیم،تعمیر سکول پروگرام،روخانہ پختونخوا پروگرام اور جیلوں میں لٹریسی سنٹرز کا قیام شامل ہیں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم، صحت اور اداروں کی درستگی صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹس ہیںاوربفضل اللہ تعالیٰ ہمیںاس اہم مقصد میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح ہم بھی ان اربوں روپے پر ذاتی نمود و نمائش اوروقتی شہرت حاصل کر سکتے تھے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا بلکہ تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے اور قوم کے وسیع ترمفاد میں ایسے اقدامات کئے جن کا ثمر آج قوم کو معیای تعلیم، بہتر طبی سہولیات اور رشوت و اقرباء پروری سے پاک اداروں کی شکل میں مل رہا ہے۔ عاطف خان نے کہا کہ تعلیم عام کرنے اورسرکاری سکولوں کو ہر لحاظ سے ماڈل بنانے کے لئے بجٹ کاریکارڈ 28فیصد حصہ تعلیم کے لئے مختص کیاہے اور سکولوں میں صرف ناپیدسہولیات کی فراہمی پر اب تک 25ارب سے زیادہ روپے خرچ کر چکے ہیںجبکہ21لاکھ میں سے 14لاکھ بچوں کو ٹاٹ سے اٹھا کرکرسیوں پربٹھایاہے۔آئی ٹی لیب کی تعداد179سے بڑھاکر1340کردیاہے جبکہ 11سو سکولوںمیںڈیجیٹل انٹرایکٹیو بورڈزلگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی ہمیشہ سرکاری سکولوں کا سب سے بڑا مسئلہ رہاہے جسے مستقل طور پر حل کرنے کے لئے گزشتہ4سالوں کے دوران 40ہزار اساتذہ خالصتاً میرٹ پربھرتی کئے ہیںجبکہ آئندہ سال مزید 15ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیںگے۔اسی طرح سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے آن لائن ایکشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیاہے اور انشاء اللہ عالمی معیار کے مطابق سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.