ملک میں انتخابی اصلاحات کے لیے جماعت اسلامی نے تجاویزات متعلقہ اداروںکودی ہیں،اسداللہ بھٹوایڈوکیٹ

بدھ 21 جون 2017 21:48

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹوایڈوکیٹ نے کہاہے کہ امریکہ وسائل پر قبضے کے لیے مسلمان ممالک کوباہم لڑانے کی سازشیں کررہاہے پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ قطر اورسعودی عرب کے درمیان ثالثی کرائے ،ملک میں انتخابی اصلاحات کے لیے جماعت اسلامی نے تجاویزات متعلقہ اداروںکودی ہیں متناسب نمائندگی،بااختیارالیکشن کمیشن اور پریذائڈنگ افسران کے پاس اختیارات ہوناچاہییں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے میرنبی بخش ٹائون پریٹ آبادمیں رئیس قریشی کی رہائش گاہ پر افطارکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاامیرجماعت اسلامی زون شرقی ڈاکٹراخلاق لودھی،جنرل سیکرٹری عامرفاروق اور یوسی ناظم شکیل قریشی بھی موجودتھے اسداللہ بھٹونے کہاکہ امریکہ مسلمان ممالک کے وسائل پرقبضے کے لیے ہمیں آپس میں لڑارہاہے امریکہ نے پہلے کویت ،عراق ،لیبیااور افغانستان پرقبضہ کیا،شام میں خون کی ہولی کھیل رہاہے قطر ایک مالدارمسلم عرب ملک ہے اسی لیے امریکہ نے قطر کابائیکاٹ کرایاہے جس سے عالم اسلام دوحصوں میں تقسیم ہوتانظرآرہاہے قطرکے بائیکاٹ سے انسانی المیہ جنم لینے کاخدشہ پیداہوگیاہے پاکستان ،ترکی اور اسلامی ممالک کوچاہیے کہ وہ خطہ عرب میں اپنااثرورسوخ استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی اللہ کے نظام کونافذکرنے کے لیے جدوجہدکررہی ہے امانت ،دیانت اور مثبت اقدارکوجماعت اسلامی نے سیاست میں متعارف کرایاہے قوم ہماراساتھ دے ان شاء اللہ ملک کواسلامی فلاحی ریاست بناکردم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :