امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام حاملہ خاتون زندگی کی بازی ہارگئی

مذکورہ خاتون نے اپنے گھر میں ڈاکوئوں کے گھس آنے کے بعد پولیس کو فون کرکے مدد کیلئے بلایا تھا ْ خاتون کے ہاتھ میں چاقو تھا اور پولیس کو اپنے بچاؤ میں فائرنگ کرنا پڑی ،ْپولیس کا دعویٰ

بدھ 21 جون 2017 21:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام حاملہ خاتون زندگی کی بازی ہارگئی ۔امریکی میڈیاکے مطابق امریکی پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام حاملہ خاتون کو اس کے گھر میں تین کمسن بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں ،ْ مذکورہ خاتون نے اپنے گھر میں ڈاکوئوں کے گھس آنے کے بعد پولیس کو فون کرکے مدد کیلئے بلایا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس اہلکاروں نے متعلقہ اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے سیاہ فام حاملہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ خاتون کے ہاتھ میں چاقو تھا اور پولیس کو اپنے بچاؤ میں فائرنگ کرنا پڑی۔علاقے کے لوگوں نے پولیس پر طاقت کے بلاجواز استعمال کا الزام لگاتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سیاہ فام خاتون کے قتل سے امریکی پولیس کے خلاف نسل پرستانہ رویئے کے خلاف عوامی اشتعال میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :