کمالیہ میں زمین کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا

بدھ 21 جون 2017 21:06

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) کمالیہ میں زمین کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق کمالیہ کے علاقے چاہ شاموں والا میں ریلوے اسٹیشن کے قریب زمین کے تنازعے پر بھائی نے ڈنڈوں کے وار کرتے ہوئے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

(جاری ہے)

بھائی کے ہاتھوں مارے جانے والے شخص کی شناخت چوہدری بشیر آرائیں کے نام سے ہوئی ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق مقتول سابق کونسلر بھی تھا جس کا تعلق ریاض فتیانہ گروپ سے تھا۔ واقعے میں مقتول چوہدری بشیر آرائیں کا بیٹا بھی شدید زخمی ہوا۔ جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔