مصطفی آباد نہر میں نہاتے ہوئے 4 دوست ڈوب گئے ،ْ ایک لاش نکال لی گئی

بدھ 21 جون 2017 21:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) مصطفی آباد نہر میں نہاتے ہوئے 4 دوست ڈوب گئے ،ْایک کی لاش نکال لی گئی ،ْ تین کی تلاش دن بھر جاری رہی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قصور میں لاہور سے تعلق رکھنے والے چار دوست مصطفی آباد نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش کو نکال لیا ،ْتین کی تلاش سلسلہ دن بھر جاری رہا امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف رہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔