راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی فلائنگ کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ،ْگیارہ زخمی

جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے ،ْعید منانے کیلئے آبائی علاقے جارہے تھے

بدھ 21 جون 2017 21:43

راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی فلائنگ کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے ..
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی فلائنگ کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی مسافر کوچ مردان کے علاقے گجر گڑھی رنگ روڈ چوک پر کھڑے خراب ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پرجاں بحق اور11 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جو عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقے جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :