راولپنڈی ،ْکرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی

بدھ 21 جون 2017 21:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ بدھ کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ ماڈل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر جج شیراز کیانی نے برہمی کا اظہار کیا۔ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے ماڈل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمہ ایان علی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پرکرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایان علی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج ہونے کے فوراً بعد بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد تاحال واپس نہیں لوٹیں۔ عدالت میں ان کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے جس میں وہ پیش نہیں ہورہیں جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :