کوٹلی‘ مسافر جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری‘ ڈرائیور سمیت بچی جاں بحق‘ پانچ افراد شدید زخمی

بدھ 21 جون 2017 21:41

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) بدقسمت مسافر جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ڈرائیور سمیت بچی جاں بحق‘ پانچ شدید زخمی- باپ بیٹا تشویشناک حالت میں روالپنڈی ریفر تفصیلات کے مطابق کوٹلی سے واپس گنی جانے والی مسافر جیپ نمبر6927گنی کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ڈرائیور صغیر ولد عبدالرحمان ساکن گنی موقع پر جاں بحق جبکہ صنم نامی بچی روالپنڈی لے کر جاتے ہوئے گلپور کے مقام پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی واقع کی اطلاح ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ کیا مقامی افراد نے زخمیوں ایمن ،شراز،سخی ولایت،یسٰین اور اسکے بیٹے کو ریسکیو کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا جہان پر طبی امداد کے بعد یسٰین اور اس کے بیٹے کو تشویشناک حالت میں روالپنڈی ریفر کر دیا گیا جبکہ ایک بچی سمیت تین افراد کو کوٹلی ہسپتال داخل کر لیا گیا -

متعلقہ عنوان :