پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جمعتہ الوداع، ہفتہ وار اور عید کی چھٹیوں کے سبب 6 روز تک بند رہے گا

بدھ 21 جون 2017 21:39

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جمعتہ الوداع، ہفتہ وار اور عید کی چھٹیوں کے سبب 6 روز تک بند رہے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق جمعتہ الوداع کے احترام میں کاروبار بند رہے گا۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار چھٹیوں کے دو روز بھی تعطیل ہوگی، اس طرح عید کی چھٹیوں کے سبب پیر 26 جون سے بدھ 28 جون تک پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار بند رہے گا۔