پیرمحل: اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب بارش سے متاثرہ ہوکر جاں بحق ہونے والی خاتون کے گھر پہنچ گئے

پنجاب حکومت کی طرف سے مالی امداد کے لیے کوائف معلوم کیے

بدھ 21 جون 2017 21:34

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب بارش سے متاثرہ ہوکر جاں بحق ہونے والی خاتون کے گھر پہنچ گئے پنجاب حکومت کی طرف سے مالی امداد کے لیے کوائف معلوم کیے تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلدا ر، چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ، محمد طارق پٹواری کے ہمراہ محلہ غوثیہ آباد پیرمحل میں بارش کے دوران متاثرہوکر جاں بحق ہونے والی خاتون کلثوم اختر بیوہ محمد سلیم کے گھر پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں متوفی خاتون کے اہل خانہ کیپنجاب حکومت کی طرف سے مالی امداد کے لیے کوائف معلوم کیے متوفیہ خاتون کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :