چشتیاں: غیر قانونی طور پر دکانیں تعمیر کرنے والے تین افراد کے خلاف دس دن گذر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا

بدھ 21 جون 2017 21:32

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء)تھانہ سٹی چشتیاں نے پراپرٹی انسپکٹر بلدیہ چشتیاں کی جانب سے لکھی گئی درخواست پر قاضی والا روڈ چونگی 17کو مسمار کرکے غیر قانونی طور پر دکانیں تعمیر کرنے والے تین افراد محمداشرف ،محمداکر م تبسم ،محمدیعقوب کے خلاف دس دن گذر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا ہے چشتیاں کے سیاسی سماجی کاروباری حلقوں نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور سے اپنے مطالبہ میں کہا کہ چشتیاں کی مرکزی شاہرہ قاضی والا روڈ پر قبضہ مافیا نے دوسری بار غیرقانونی تعمیر کرنے کی کوشش کی ہے ایک سال قبل مارچ 2016میں قبضہ کوشش کے نتیجہ میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے چشتیاں کی جانب سے جگہ مذکورہ پر قبضہ کرنے والے تین بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا اور اس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے متذکرہ حلقوں نے کہا ہے کہ دس دن قبل قبضہ کی کوشش کے بعد بلدیہ کی درخواست مقدمہ کے اندراج کے لیے ہدایات جاری کی جائیں ۔